طارق مصباح قائم مقام صدر لاہور چیمبربن گئے
لاہور (پ ر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں طارق مصباح 13 سے 29 جون تک قائم مقام صدر ہونگے۔ صدر انجینئر سہیل لاشاری ایک وفد کے ہمراہ غیر ملکی تجارتی دورے پر چلے گئے میاں طارق شیخوپورہ چیمبر کے صدر لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ڈپلومیٹک، فارن مشن اینڈ ایمبیسی لائزن کے کنوینر، لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ رکن شیخوپورہ ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے صدر ریجنل اور سنٹرل کمیٹی برائے پاکستان فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے رکن کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔