عوامی رکشہ یونین کا پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ، سینہ کوبی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) عوامی رکشہ یونین نے پنجا ب اسمبلی کے سامنے ایل ٹی سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس کی قیادت چیئرمین مجید غوری،تنویر شاہ، وحید گجر،چودھری عاطف نے کی مظاہرین ایل ٹی سی کے ظالمانہ چالانوں کے خلاف سینہ کوبی بھی کرتے رہے۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کوغریب رکشہ ڈرائیوروں کے چالانوں سے روکیں ۔اور اپنا اصل کردار ادا کریں جس کیلئے اس کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ اسمبلی سے قانون پاس کروا کر ایل ٹی سی کے اختیارات ختم کروائیں۔