گوجرانوالہ: سوتیلی ماں نے دو سالہ بچے کو زندہ ریت میں دفن کردیا
گوجرانوالہ، کامونکے (نمائندہ خصو صی + نامہ نگار) ایمن آباد میں سوتیلی ماں نے دو سالہ بچے کو زندہ ریت میں دفن کرکے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔بتا یا گیا ہے کہ ایمن آباد کے علا قہ عبا س ٹائون میں 4بچوں کے باپ کاشف نے پہلی بیوی کی ناراضگی کے بعد7 ماہ قبل آمنہ نا می خا تون سے دوسری شادی کر لی تھی۔ آمنہ کا شادی کے بعد اپنے سوتیلے بچوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا، گذ شتہ روز آمنہ بی بی نے موقع پا کر دو سالہ سو تیلے بیٹے مدثر کو گھر کے اندر پڑی ریت میں زندہ دفن کردیا اور شور مچا دیا کہ مدثر غائب ہے۔ اطلاع ملنے پر ایمن آباد پو لیس موقعہ پر پہنچ گئی اور خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ ملزمہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اولا د نہ ہو نے پر غصے میں سوتیلے بیٹے کو ریت میں دفن کردیا ہے۔ آمنہ بی بی کے اعتراف جرم کے بعد پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے اس کی نشا ند ہی پر معصوم مد ثر کی نعش برآمد کر کے کار روائی شروع کر دی ہے۔
سوتیلی ماں / بچہ قتل