ایران اور پاکستان کا تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تہران (ثناء نیوز) ایران اور پاکستان نے تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر نور محمد جامدانی نے صوبہ سیستان اور بلوچستان کے گورنر علی اوسیط ہاشمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔