کرپشن 14 روپے کی ہو یا 14 کروڑ کی بدعنوان ملازم کو برطرف کردینا درست اقدام ہے، بھارتی عدالت کا فیصلہ
چنائے (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدراس کی ہائیکورٹ نے ایک کیس کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بدعنوانی چند روپوں کی ہو یا لاکھوں کی، اگر جرم ثابت ہوجائے تو سرکاری ملازم کو ملازمت سے نکال دینا درست اقدام ہوگا۔