پنجاب کے ذمے قرضوں میں 6.7 ارب روپے اضافہ ہوا: بجٹ دستاویز
لاہور (کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ دستاویز کے مطابق پنجاب کے ذمے قرضوں میں 6.7 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ بجٹ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2013ء تک پنجاب کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 445.1 ارب روپے تھا جو 30 جون 2014ء تک 451.8 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ پنجاب کے ذمے 451.8 ارب روپے کے مجموعی قرضے میں غیرملکی قرضوں کا حجم 425.6 ارب روپے جبکہ مقامی قرضوں کا حجم 26.1 ارب روپے ہے۔
قرضے بڑھے