’’وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا‘‘ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں اشعار پڑھے
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں نندی پور پاور پراجیکٹ کو بحال کرنے کا ذکر کرتے ہوئے سابق حکمرانوں کی کرپشن اور مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صرف 7 ماہ کی ریکارڈ مدت میں یہ مردہ منصوبہ زندہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ اشعار پڑھے۔
جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقیں ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا
وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ ارکان اسمبلی محنت کیلئے جت جائیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنالیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر پڑھا۔
ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں
ہم
جگنوئوں کو راستہ تو یاد ہونا چاہیے
اشعار