صوبائی بجٹ عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں: تحریک انصاف، (ق) لیگ نے دھرنوں کا اعلان کردیا
لاہور (خصوصی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ عوام دشمنی اور حکمرانوں کی سیاسی مشہوری کے سوا کچھ نہیں۔ مسلم لیگ (ن) سیاسی مشہوری کے منصوبوں پر قومی خزانے کے اربوں روپے خرچ کرکے عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران میٹرو چلانے پر بضد ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صرف وہی کام کرتی ہے جہاں سے انکو کمیشن ملنا ہو ہم بجٹ کی منظوری کے دوران ایوان میں بھرپور احتجاج کریںگے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ شہبازشریف صوبے کو بادشاہت کی طرح چلا رہے ہیں وہ خود پنجاب پر توجہ دینے کے بجائے مرکزکے معاملات پر داخل اندازی کرتے ہیں اور پنجاب کے معاملات کو رانا ثناء اللہ خان اور حمزہ شہباز شریف چلا رہے ہیں۔ (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی سردار وقاص حسن موکل، عامر سلطان چیمہ اور خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شب برأت کی مقدس شام مسلسل 70 منٹ جھوٹ بولا، بجٹ کسی بیوروکریٹ نے نہیں کسی سپرنٹنڈنٹ نے بنایا ہے۔ وزیر خزانہ کو پڑھنے کیلئے صرف تقریر کی کاپی دی گئی۔ سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ، سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران، ماجدہ زیدی، ذوالفقار پپن، سجاد بلوچ نے پنجاب کے بجٹ کو تاریخ کا بدترین بجٹ قرار دیتے ہوئے ہوئے پنجاب بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب کے بجٹ میں الفاظ کے ہیر پھیر سے بہلاوے اور دلاسے دئیے گئے جس میں غریب کیلئے کچھ نہیں ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور دیگر مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر تیار کیا جانیوالا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے۔
اپوزیشن