افغانستان میں صدارتی الیکشن آج ہوگا‘ پاک افغان سرحد بند
کابل (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) افغان پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق بنوں میں غلام خان کے مقام پر پاک افغان سرحد بند کر دی گئی۔ دوسری جانب صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ہفتہ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے سربراہ جنرل افضل امان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پہلے مرحلہ میں ناکام ہونے والے دشمن اس مرتبہ بدلہ لینے کی کوشش کریں گے تاہم وہ ایک مرتبہ پھر ناکام ہونگے۔ افغان فوج ملک بھرمیں سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان نے ووٹرز کیلئے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ انتخابات کے ذریعہ لوگوں پر اپنی مرضی کے حکمران مسلط کرنا چاہتا ہے اور وہ پولنگ سٹیشنز کو نشانہ بنائیں گے۔
افغان ووٹنگ