سی سی پی او کاپنجاب اسمبلی سمیت اہم عمارتوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور (نامہ نگار) سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر نے سیکورٹی چیک کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی اور داتا دربار ، دربار بی بی پاک دامن،دربار میاں میر سمیت مختلف حساس مساجد اور عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور فرائض میں غفلت پر دربار بی بی پاک دامن کے دورہ کے موقع پر سب انسپکٹر منیر، کانسٹیبل نوید اور کاشف ،دربار میاں میر پر ہیڈکانسٹیبل رفاقت اور کانسٹیبل احمد منیر ،جامع مسجد محمدیہ رضویہ فردوس مارکیٹ میں ڈیوٹی سے غیر حاضری پر اے ایس آئی رضوان منور، کانسٹیبل سلامت علی اور جواد کو معطل کر دیا ۔ سی سی پی اونے جامع مسجد عمر فاروق والٹن روڈ اور جامع مسجد خالد کیولری گراﺅنڈ میں بہترین ڈیوٹی دینے پر سب انسپکٹر عاشق علی، اے ایس آئی محمد رمضان، ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق ، کانسٹیبل کاشف علی اور نیامت علی کو دو دو ہزار انعام دیا ۔