قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے شریف برادران کا ساتھ دے: عثمان تنویر بٹ، محمود الحسن
لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنمائوں عثمان تنویر بٹ ، ملک محمود الحسن نے پنجاب کے بجٹ کو غریب عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے عملاً ثابت کیا کہ غریبوں کیلئے درد دل رکھنے والے ہیں ۔وقت کا تقاضا ہے کہ تمام قوم متحد ہو کر ملک کو مسائل سے نکالنے خصاصاً دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے شریف برادران کا ساتھ دے۔