بندوق کی نوک پر شریعت نافذ نہیں کی جا سکتی : حافظ ادریس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر شریعت نافذ کی جاسکتی ہے اور نہ جہازوں سے بمباری اور ٹینکوں اور توپوں سے گولہ باری کرکے امن قائم ہوسکتا ہے،حکومت اور طالبان عقل و فہم سے کام لیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ضد چھوڑ کر ملک میں انتشار اور انارکی کے خاتمہ کیلئے کام کریں،وزیر اعظم مذاکرات کو راستہ قرار دینے اور وزیر داخلہ کی مذاکرات کو آگے بڑھانے کی یقین دہانیوں کے بعد دوسرے راستے پر چل نکلے ہیں ،کراچی ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوںبھارتی اسلحہ اور انجکشن برآمد ہونے کے بعد بھی حکمران بھارت کا نام لینے کیلئے تیار نہیں،حکمرانوں نے قوم سے کئے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کئے۔