عریانی ، مغربی آلودگی دور کرنے کیلئے شب بارات کی برسات کافی ہے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ شب برأت اُمت مسلمہ کی دھلائی کا سالانہ فنکشن ہے۔ ایک انسان جب گناہوں کا بوجھ محسوس کرتے ہوئے اس رات میں درِ توبہ پر دستک دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت آگے بڑھ کر اس کا استقبال کرتی ہے۔آج کی عُریانی فحاشی، بے حیائی اور مغربی آلودگی کو دور کرنے کیلئے شب برأت کی برسات کافی ہے۔