مردان میں 1000 سال پرانا گاؤں دریافت
مردان (ریاض مایار/دی نیشن رپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے تحصیل کٹلانگ کے علاقے میاں خان میں ایک ہزار سالہ پرانا گاؤں دریافت کیا ہے۔ فیلڈ ڈائریکٹر عابد الرحمن اور فیلڈ افسر محمد اشفاق نے دی نیشن کو بتایا کہ یہ گاؤں خیبر پی کے کا قدیم ترین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معروف آرکیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر احسان الٰہی کی سرکردگی میں عملہ کے ارکان نے 2 مئی کو کوئی ٹانگے کندارے میں کھدائی کی وہاں سے حاصل ہونیوالی نایاب اشیا کا خزانہ یونیورسٹی کے میوزیم میں رکھا جائیگا۔