جسٹس عمر عطاء بندیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کا جج بننے پرہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔فاضل چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نامزد چیف جسٹس ہائی کورٹ خواجہ امتیاز نے گلدستہ پیش کیا۔چیف جسٹس عمر عطابندیال ہائیکورٹ کے 44ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے دو سال تک بطور چیف جسٹس ہائیکورٹ عدالتی فرائض سر انجام دیتے رہے۔