کروڑ سے زائد کی وارداتیں، کوٹ لکھپت میں خاوند قتل، بیوی زخمی، ڈکیتی مزاحمت کا شبہ
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوںاور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے بادامی باغ میں دربار معصوم شاہ کے سامنے رہا ئش پذیر یونس کے گھر سے 20 لاکھ، ڈیفنس سی فیز 8کے رہا ئشی ابن طلحہ کے گھر سے 19لاکھ ،فیصل ٹائون اے بلاک کے ر ہا ئشی ڈاکٹراکبر کے گھر سے 12لاکھ،باغبانپورہ میںہارون احمد کے گھر سے8لاکھ ، سبزہ زار میں فیصل کے گھر سے5لاکھ ،راوی روڈ کے الطاف کے گھر سے5لاکھ،اسلام پورہ میں عمران صدیقی کے گھر سے5لاکھ،غازی آباد میں جاوید کے گھر سے4لاکھ،ٹائون شپ بی ون میں جاوید اقبال کے گھر سے تین لاکھ روپے ،ستوکتلہ واپڈا ٹائو ن میں صغیر کے گھر سے 3 لاکھ روپے نو اب ٹائون الحمرا ٹائون میں عظیم کے گھر سے چار لاکھ روپے ،مصطفی آباد میں شاہد کے گھر سے3لاکھ روپے ،فیکٹری ایریا میں محمود کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،نشتر کالونی میں شہزاد کی فیملی سے 6لاکھ روپے ، کاہنہ میں ارشدکی فیملی سے5لاکھ روپے ، شیرا کوٹ میں افضال کی فیملی سے4لاکھ روپے ،مزنگ میں جنید کے گھر سے2لاکھ روپے،جوہر ٹائون میں قاسم کی فیملی سے 2لاکھ روپے ، ریس کورس میں اسد کی فیملی سے ایک لاکھ روپے ،لیاقت آباد میں اقبال کی فیملی سے ایک لاکھ روپے ،گڑھی شاہو میں زاہد کی فیملی سے ایک لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون چھین لئے۔ ڈاکوئوں نے اچھرہ میں سلیم سے موٹر سائیکل ،80ہزار روپے،موبائل فون،مسلم ٹائون میں طالب علم ذیشان سے لیپ ٹاپ ،23ہزار روپے اورموبائل فون،ہنجروال میںذوالفقار سے لیپ ٹاپ ،14ہزار روپے موبائل فون،سول لائن میں عبدالزاق سے 50ہزار روپے ،موبائل فون،گارڈن ٹائون میںشاہ میر سے 50ہزار روپے اورموبائل فون،وحدت کالونی میں کاشف سے پرس او رموبائل فون،، شادباغ میں اظہر سے55ہزار روپے اور موبائل،شمالی چھائونی میں تنویر سے40ہزار اور موبائل، پرانی انارکلی میں خالد سے25ہزار اور موبائل فون چھین لیا۔چوروں نے سبزہ زا رسے نعیم، فیکٹری ایریا سے شہباز، لوئر مال سے کاشف، باغبانپورہ سے لیاقت،گلبرگ سے اسد،جوہر ٹائون سے عقیل کی کاریں،گجر پورہ سے عنصر کارکشہ جبکہ بھاٹی گیٹ سے سعید ،ملت پارک سے عثمان،گلشن راوی سے علی رضا ،اچھرہ سے حسین ، چوہنگ میںشکیلہ ،فیصل ٹائون سے اسرار ، اسلام پورہ سے طاہر ،نولکھا سے نعیم ،جوہر ٹائون سے جاوید، سول لائن سے ندیم ،مزنگ سے ساجد علی ، مستی گیٹ سے عامر، نیوانارکلی سے فیاض،ڈیفنس بی سے پرویز،نواں کوٹ سے ڈاکٹر ارشد،شادمان سے ایڈووکیٹ قیصر ،ماڈل ٹائون سے عاطف، گلشن اقبال سے امتیاز کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ دریں اثناء کوٹ لکھپت کے علاقہ کچا جیل روڈ گلی نمبر سات کا رہائشی رانا جمیل اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار موٹر سائیکل سواردونامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے رانا جمیل اور اس کی بیویی فوزیہ کو زخمی کردیا ۔محلے داروں نے دونوںزخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں جمیل دم توڑ گیا ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کرا کر مقدمہ درج کرتفتیش شروع کر دی ۔شبہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر نشانہ بنایا ہے ۔تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات نہیں ہے تلخ کلامی پر ملزمان نے جمیل کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ دریں اثناء رائے ونڈ سے نامہ نگار کے مطابق مقامی تاجر محمد احمد چغتائی کے گھر سے موٹرسائیکل سوار تین ڈاکو دن دیہاڑے پندرہ تولے طلائی زیورات، موبائل فون سیٹ اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق موٹرسائیکل پر نمبر LE-3661 درج تھا۔