مکرمی! صحافت کو مملکت کا چوتھا ستون مانا جاتا ہے اور کسی بھی آزاد معاشرے کی آزادی پرکھنے کا وہاں کا آزاد میڈیا ہی تسلیم کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے اندر میڈیا کی آزادی کا تصور اتنا ہی پرانا ہے جیسا خود مملکت خداداد کی اپنی تاریخ اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لئے پاکستان میں سینئر صحافیوں اور اہل قلم نے بڑی بڑی قربانیاں دیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک پاکستان بھر میں صحافیوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور ان قربانیوں کی بدولت آج مملکت کے اندر میڈیا کی آزادی خاصی حد تک برقرار ہے مگر اب میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس آزادی کا صحیح استعمال کرے اور وہ چیزیں اور تصویر کا صحیح رخ عوام کو دکھائے جس میں عوام اور مملکت کا فائدہ ہو لیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے میڈیا میں ایک بات بڑی مفقود ہوتی چلی آ رہی ہے کہ میڈیا کو آج کل ریٹنگ بڑھانے کی پڑی ہوتی ہے حتیٰ کہ اس کو یہ خیال بھی نہیں رہتا کہ یہ ملک کے مفاد میں ہے یا نہیں۔(افراح اسد)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024