بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے کراچی ائرپورٹ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے وحشیانہ اقدام سے معصوم جانوں کے نقصان پر بہت افسوس ہوا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو لکھے گئے جوابی خط میں ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری تقریب میں آپ کی شرکت میرے لئے باعث فخر اور پرمسرت تھی۔ آپ کی شرکت ہمارے مشترکہ مستقبل اور امیدوں کی عکاس ہے۔ اس سے خطے میں جمہوریت کو استحکام ملے گا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے جذبہ خیر سگالی سے لکھے خط کا اسی محبت کے ساتھ جواب دیا ہے۔ بہرحال دوطرفہ تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتے جب بھارت ہماری شہ رگ کو آزاد نہیں کرتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ خوشگوار تعلقات دونوں ملکوں کے عوام اور خوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں لیکن یاد رہے کہ یہ تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہو سکتے جب تک بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے حصے کا پانی نہیں دیتا۔ ساڑھیوں کے تحفے دینے سے جذبہ خیر سگالی پیدا نہیں گا۔ یہ جذبہ پیدا کرنے کیلئے بھارت کو مقبوضہ وادی سے اپنی فوج کو نکالنا اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024