محمد آصف کے ماورائے عدالت کا سختی سے نوٹس لیا جائے ، الطاف حسین
کراچی ( خصوصی رپورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے کارکن محمد آصف ولد عبدالباسط کے ماورائے عدالت قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ہے ۔ تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ محمد آصف کے ماورائے عدالت قتل کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے۔