سیلز ٹیکس بڑھانے کا مینڈیٹ عوام نے کس حکومت کو نہیں دیا ، ثروت قادری

کراچی ( نیوز رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک فیصد سیلز ٹیکس میں اضافہ عوام کے جمہوری و آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور عالمی اداروں کو عوام کا استحصال کرنے کی کھلی چھوٹ دینے کے مترادف ہے ، سیلز ٹیکس بڑھانے کا عوام نے کوئی مینڈیٹ کسی بھی حکومت کو نہیں دیا،ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھانے کا مطلب مہنگائی میں تین سے چار فیصد اضافہ ہوگا جس سے عام افراد متاثر ہونگے،سیلز ٹیکس براہ راست مینوفیکچر تیارکرنے والی کمپنیوں پر عائد کیا گیاہے جو کہ عوام کو لولی پاپ دینے کاگورکھ دھندہ ہے ،ان خےالات کا اظہار انہوں نے موجودہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ نومنتخب حکومت بڑی مچھلیوں کو ٹیکس کے زمرے میں لاکر معاشی بد حالی کا علاج کرے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی اور عوام کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریگی۔