خون عطیہ کرنے کا عالمی دن آج منایا جائے گا
اسلام آباد (اے پی پی) خون کے عطیات دینے کا دن دنیا بھر سمیت آج پاکستان میں بھی منایا جائیگا جس کا مقصد لوگوں میں خون کے عطیات دیکر دوسروں کی جان بچانے کی حوصلہ افزائی کرنا اور خون کی محفوظ منتقلی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ ملک میں محفوظ خون کی منتقلی کے پروگرام کے پراجیکٹ ڈاکٹر پروفیسر حسن عباس ظہیر نے بتایا کہ ہر سال عالمی دن کی مناسبت سے خصوصی آگہی مہم چلائی جاتی ہے۔