امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے: روسی صدر
ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے الزائم عائد کیا ہے کہ امریکہ اپوزیشن جماعتوں کی پشت پناہی کرکے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ روسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ولادیمیر پوٹن نے کہا یہ صحیح اقدام نہیں ہے کیونکہ ڈپلو میٹک سروس ریاستوں کے مابین تعلقات مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے کوشاں اور اندرونی سیاسی امور میں مداخلت سے دور رہتی ہے۔