پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قومی بجٹ پر باضابطہ بحث کا آغاز کل سے ہوگا
اسلام آباد (ثناءنیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قومی بجٹ 2013-14پر باضابطہ بحث کا آغاز کل سے ہوگا ۔دونوں ایوانوں میں نیا مالیاتی بل اور اس میں ترامیم پیش ہو چکی ہیں ۔ قومی اسمبلی میں ضمنی مطالبات زر کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئیں تھیں۔ سینیٹ سے چودہ دنوں میں سفارشات مرتب کر کے قومی اسمبلی کو بھجوائیں جائیں گی۔ سپیکر سردار ایاز صادق اور چیرمین سینیٹ نے اعلان کیا کہ بجٹ پر بحث کا آغاز 15جون ہفتہ سے ہوگا۔ ہفتہ کو 11بجے قومی اسمبلی جب کہ سہ پہر چار بجے سینیٹ کا اجلاس ہو گا۔ ہفتہ تک سینیٹرز سے فنانس بل پر تجاویز مانگ لی گئیں ہیں جو کہ ایوان بالاکی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے سپرد کر دی جائیں گی۔