ملک بھر میں پولیو کے وار بھی جاری ہیں۔لاہورکے علاقے راوی ٹاؤن میں پولیو سے متاثرہ 2 سال 2ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔
ترجمان انسداد پولیو کے مطابق ملک میں پولیو سے ایک اور ہلاکت سامنے آ گئی۔ پولیو سے متاثرہ 2 سال 2ماہ کا بچہ انتقال کر گیا۔26 ماہ کا محمد علی لاہور کے علاقے راوی ٹاون یوسی 12 کا رہائشی تھا اور چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھا۔
انسداد پولیو پروگرام کےمطابق بچہ جون میں فالج کا شکار ہوا اور نیشنل لیبارٹری نے منگل کو وائرس کی تصدیق کی جبکہ محمد علی پولیو کے باعث 10 جولائی کو جاں بحق ہوا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024