برطانیہ میں کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں ماسک پہننے کے حوالے سے نیا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے دکانوں کے اندر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، دکانوں میں ماسک پہننے کی پابندی کا اطلاق 24 جولائی سے ہوگا۔خلاف ورزی پر جرمانہ بھی مقرر کیا گیا ہے، حکم نامے کے مطابق دکانوں میں ماسک پہننے کے حکم کی خلاف ورزی پر 100 پاونڈز جرمانہ ہوگا۔ یاد رہے کہ برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، برطانیہ میں مجموعی اموات 44,830 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 90 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024