اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، متعدد وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی ، سیاسی اوراقتصادی صورتحال پرغورکیاجائے گا ۔اجلاس میں عیدالاضحی کے موقع پرکوروناوائرس کے پھیلاؤ پرقابوپانے کے لئے وضع کئے گئے قواعدوضوابط کا بھی جائزہ لیاجائے گا ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38