اوستہ محمد میں چوروں کا راج
اوستہ محمد ( نامہ نگار ) اوستہ محمد شہر میں چورں کا راج دن ہو یا رات ،نہ جان سلامت ،نہ ہی مال سلامت مسجد مدرسے سکول کوئی بھی چوروں کی دسترس سے محفوظ نہیں رہے۔بد امنی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے شہری دن ہویا رات شہری جرائم پیشہ افراد کے دسترس سے باہر نہیں رہے ہیں موٹر سائیکل چوری کرنے گن پوئنٹ پر چھیننے کے ساتھ چوروں نے اب تو مسجد مدرسوں اور اسکول کو بھی معاف نہیں کرتے ہیں ایک ہی رات میں چوروں نے کئی پرائیوٹ اسکولز جن میں دی نیشن انگلش گرائمرمڈل اسکول ،ثناء گرائمر مڈل سکول المعراج پبلک سکول ،سائنس گرائمر مڈل سکول آئیڈئل پبلک مڈل سے سولر پنکھے یوپی ایس بیٹریز سولر پلیٹیں چورا کر لے گئے جبکہ چند روز قبل بھی معتدد سکولز سے چوروں نے سولر پلیٹیں اور دیگر سامان چورا کر لے گے اسی طرح کئی مساجدوں سے چوروں نے بیٹریز اور پانی کی موٹریں چورا کر لے گئے ہیں واضع رہے کہ اوستہ محمد میں کوئی دن یا رات نہیں جس میں کوئی موٹر سائیکل چوری یا چھینی نا جاتی ہو شہر ی بد امنی سے سخت پریشان ہیں۔