Waqt News
Monday | January 25, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • رئیر ایڈمرل عابد حمید نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب میں پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کا عہدہ سنبھالا
  • بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی
  • وزیراعظم کا کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے لئے 5 نکاتی ایجنڈا
  • عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
  • آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

یوم شہدائے کشمیر پر یکجہتی کا اظہار

Jul 14, 2020 6:42 AM, July 14, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
یوم شہدائے کشمیر پر یکجہتی کا اظہار

وزیر اعظم، عمران خاں نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پرایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم جموں و کشمیر پر غیرقانونی و جابرانہ بھارتی قبضے کیخلاف جاری جدوجہد پر اہل کشمیر کو سلام پیش کرتے ہیں۔گزشتہ روز وادی جموں کشمیر ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکہ،برطانیہ،فرانس،ہالینڈ ، جاپان اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔

13 جولائی انیس سو اکتیس کو، ڈوگرہ مہاراجہ کی سیکورٹی فورسزنے بے رحمی سے فائر کھول دیا اور آزادی کی تڑپ سے سرشار کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔یہ کشمیر کی تحریک آزادی کا آغاز تھا، تب سے اب تک بے گناہوں کا خون مسلسل بہایاجا رہا ہے۔ کشمیر کی سرزمیں کے اُفق پر ا سی سرخی کا رنگ غالب ہے۔یہ خون کشمیری نوجوانوں کی آنکھوں میں اتر آتا ہے تو وہ دیوانہ وار سامراجی طاقتوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔ایک لاکھ سے زائد قبروں کے سرہانے شہیدوں کے نام کندہ ہیں۔بر صغیر سے انگریز رخصت ہونے لگا تو آزادی کے فارمولے میں طے کر دیا گیا تھا کہ مسلم آبادی کی اکثریت والے ملحقہ علاقے پاکستان کا حصہ ہوں گے مگر ایک بار پھر کشمیری مہاراجہ نے غداری اور بے اصولی کا ارتکاب کیا اور بھارت سے الحاق کی دستاویز پر دستخط کر دیئے جس پر عمل درا ٓمد کے لئے بھارتی فوجیں سری نگر اتر گئیں۔ قبائلی لشکر نے کشمیر میں موجود بھارتی لشکر کو للکارا، قریب تھا کہ وہ سری نگر ایئر پورٹ پر قابض ہو جاتے اور بھارت کی سپلائی لائن کاٹ کر رکھ دیتے کہ بھارت نے چالاکی اور عیاری سے سلامتی کونسل کا دروازہ جا کھٹکھٹایا۔ بھارت کو فائدہ پہنچانے کے لئے جنگ بندی کی قرارداد منظور ہو گئی مگر اس میں طے کیا گیا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ایک آزادانہ، غیر جانبدارنہ استصواب کے ذریعے کیا جائے گا، وہ دن، آج کا دن، بھارت نے اس قرارداد پر عمل درا ٓمد کی نوبت نہیںآنے دی، اس نے جب کبھی ریاستی انتخابات کروائے تو یہ دعوی کر دیا کہ یہی استصواب ہے۔پاکستان کی حکومتیں عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگرکر نے میںکوشاں رہیں۔جنرل مشرف کے وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری آج بھی مصر ہیں کہ عدلیہ اور وکلا تحریک نہ چلتی تو کشمیر کا مسئلہ طے ہو چکا ہوتا، اس کے لئے ایک معاہدہ طے کر لیا گیا تھا اور محض شین قاف درست کی جارہی تھی کہ پاکستان اندرونی عدم استحکام سے دو چار ہو گیا۔نائن الیون کے بعد ایک صلیبی جنگ کا بگل بجا جس کا نشانہ بظاہر القاعدہ تھی لیکن اصل میں ساری مسلم دنیا اس کا ٹارگٹ بنی ۔اس پس منظر میں مسئلہ کشمیر پس منظر میں دھکیل دیا گیا۔کشمیر میں آج بھی خون ناحق بہہ رہا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میںبھارتی فوجیں اس چھوٹی سی ریاست کے کونے کھدرے میں شب روز چھاپے مارتی ہیں اورجس کو چاہے گولیوں سے بھون دیتی ہیں۔یا خفیہ کوٹھڑیوں میں بند کر دیتی ہیں، کشمیری قیادت پر جبر کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔مسجدیں شہید کی جاتی ہیں، مزاروں کو آگ لگائی جاتی ہے، کھیتیوں پر بلڈوزر چلا دئے جاتے ہیں۔دکانوں کو مسمار کر دیا جاتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ کشمیر میں ایک منظم سازش کے تحت نسل کشی کی جا رہی ہے۔ دنیا تو ہٹلر کے ایک ہولو کاسٹ کو روتی ہے، کشمیر میںا ٓئے روز ہولوکاسٹ کا ہولناک منظر رونما ہوتا ہے۔کشمیریوں کی نوجوان نسل کو چن چن کر شہید کیا جاچکا ہے اور بھارتی استبداد کی کوشش ہے کہ دس بیس برس بعد کشمیر کا نام لیوا کوئی نہ ہو۔کیا ہم پاکستانی اپنے فرض کی ادائیگی میں سنجیدہ ہیں۔کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائی شہید ہو رہے ہیں۔ ہم نے تو سندھ میں ایک مظلوم لڑکی کی پکار پر راجہ داہر کا قلع قمع کر دیا تھا، اب کشمیری خواتین ہر روزہمیں پکارتی ہیں اور ہمارا طرز عمل یہ ہے کہ ہم انڈیا میں شہر یار خاں کو نمائندہ خصوصی کے طور پر بھیج کردوستی کا پیغام دیتے ہیں۔ہمارے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی خواہش تھی کہ ان کی رسم حلف برداری میں بھارتی وزیر اعظم شرکت فرمائیں، یہ بھی کہا کہ بھارت بلائے یہ نہ بلائے، میں بھارت کو دورہ ضرور کروں گا۔سیفماکے اجلاس میں میاں نواز شریف جو کچھ کہہ چکے، اس کو میرا قلم اپنی نوک پر لانے کا روا دار نہیں ہے۔ہماری قوم نے محترمہ بے نظیر بھٹو اور راجیو گاندھی کے مابین مسکراہٹوں کے تبادلے پر خفگی کا اظہار کیا، سارک کانفرنس کے لئے راجیو اسلام آباد آئے تو محترمہ نے سڑکوں سے کشمیر ہاس کا بورڈ اترو ادیا، پی ٹی وی سے کشمیری خبر نامہ اڑا دیا اور سری نگر کے موسم تک کا احوال بیان کرنا ترک کر دیا۔کیاپی پی پی اور پاکستان کی بانی جماعت ہونے کی دعویدار مسلم لیگی جماعت کے درمیان انڈیا سے دوستی کے بارے میں کوئی فرق نہیں، کیا دونوں کو کشمیریوں کے خون کی کوئی پروا نہیں۔میاں نواز شریف اپنے آپ کو کشمیری نژاد کہتے ہیں تو وہ کشمیریوں کی ابتلا کو کیوں بھول رہے ہیں۔

امریکہ : ایک تہائی سیاہ فام فوجیوں کو نسلی امتیاز کا سامنا ، ٹرمپ دور میں اضافہ ہوا : رپورٹ

موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ بھر پور انداز میں اٹھایا اور دنیا کو خبر دار کیا کہ اس مسئلے کو استصواب کے ذریعے حل کیا جائے ورنہ خطے میں نئی جنگ لگی تو تباہی کا دائرہ بہت دور تک پھیلے گا انہوں نے بھارتی آئین سے آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے نکالنے پر احتجاج کیا اور کشمیریوں کو لاک ڈائون اور کرفیو کی پابندیوں میں ڈالنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ خود بھارت کو بھی اندازہ ہونا چاہئے کہ وہ کشمیر اور پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے بعض رہے کیونکہ وہ اس کا مزہ پچھلے سال ستائیس فروری کو اچھی طرح چکھ چکا ہے اب تو او آئی سی کے رابطہ گروپ نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کردی ہے اور بہتر ہوگا کہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق ہوسکے ۔ تاکہ کشمیریوں پر جبر کے طویل دور کا خاتمہ ہوسکے۔

کورونا علامات کے حوالے سے ایک اور حیران کن تحقیق
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں


مشہور ٖخبریں
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • فیس بک ٹوئٹر: طاقتور عالمی فیصلہ ساز

    Jan 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • یورپی عدالت کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والوں کے حق ...

    Jun 13, 2020 | 10:49
  • مقبوضہ کشمیر:محمد مقبول بٹ کے یوم شہادت پرآج مکمل ہڑتال

    Feb 11, 2020 | 09:47
  • بابائے قوم قائد اعظم کا 144 واں یوم پیدائش ملی یکجہتی سے منایا ...

    Dec 25, 2019 | 17:28
  • پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے سامنے آنے والے تفصیلی ...

    Dec 19, 2019 | 19:02
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • رئیر ایڈمرل عابد حمید نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ ...

    Jan 25, 2021 | 22:29
  • بھارت اور چینی فوجیوں کی سرحد پر پھر جھڑپ، متعدد فوجی زخمی

    Jan 25, 2021 | 22:07
  • وزیراعظم کا کووڈ 19 سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کے لئے 5 نکاتی ...

    Jan 25, 2021 | 21:45
  • عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    Jan 25, 2021 | 21:18
  • آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور ...

    Jan 25, 2021 | 20:51
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عظمت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ!!!!

    Jan 25, 2021
  • براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

    Jan 25, 2021
  • ’’عیسیٰ ابنِ مریمؑ نُوں ، کد تِیکر ، میں ...

    Jan 24, 2021
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • 1

    بہتر ہے جوبائیڈن انتظامیہ امن عمل کا سلسلہ وہیں سے شروع کرے جہاں ٹرمپ چھوڑ کر گئے

  • 2

    پلوامہ حملہ، شیوسینا نے بھی بھانڈہ پھوڑ دیا

  • 3

    ترکی : پاکستان کیلئے بحری جہاز کی تیاری

  • 4

    عوام کو دل خوش کن رپورٹوں کی نہیں‘ مہنگائی میں کمی کے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے

  • 5

    آرمی چیف سے  امریکی ناظم الامور کی ملاقات

  • 1

    پیر ‘  11؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  25؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    اتوار ‘  10؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  24؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • May  God  Protect  Our  Troops  (1)

    Jan 25, 2021
  • بھارت میں دہشتگرد تنظیمیں اور سرپرست حکومت

    Jan 25, 2021
  • ندیم افضل چن کا سیاسی مستقبل

    Jan 25, 2021
  • براعظم افریقہ ۔ہندو انتہا پسندی کی زد میں ! 

    Jan 25, 2021
  • افواہوں کی ہوائیاں 

    Jan 25, 2021
  • شخصیت کا اثر

    Jan 25, 2021
  • اکرم سحر فارانی

    Jan 25, 2021
  • سعادت حسن منٹو کی 65ویں برسی

    Jan 25, 2021
  • بھارتی یوم جمہوریہ ، کشمیر یوں کیلئے یوم سیاہ

    Jan 25, 2021
  • پاکستان میں جمہوریت کا سفر

    Jan 25, 2021
  • 1

    وزیر داخلہ اور چیئرمین ’’نادرا‘‘ نوٹس لیں

  • 2

    بارانی علاقوں میں پھلدار پودوں کے باغات کا مسئلہ

  • 3

    اسلامی تاریخی ورثہ کی حفاظت کی جائے

  • 4

    پاکستانی طرز سیاست کی جنگ 

  • 5

    بک شیلف …… ناموں کا خزانہ

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عفووحلم کے پیکر(۲)

  • 2

    عفووحلم کے پیکر(۱)

  • 3

    ایثارووفاء

  • 4

    دعوت وتربیت 

  • 5

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    وحدت

  • 3

    حمایت

  • 4

    امید 

  • 5

    زندگی

  • 1

    علامہ اقبال کے خطبہ

  • 2

    شمع 

  • 3

    لذت

  • 4

    یورپی 

  • 5

    غضب

منتخب
  • 1

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 2

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 3

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 4

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • 5

    براڈ شیٹ سکینڈل: تحقیقاتی کمیشن پر سوال و جواب

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    2 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کا تقریبا 40 کلو سونا پکڑا گیا

  • 2

    انسٹاگرام، واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر صارفین کے لیے بڑی خبر

  • 3

    تارہ محمود وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی صاحبزادی ہیں

  • 4

    اسٹرابیری کی کاشت کا منفرد طریقہ، سعودی شہری نے دنیا کو حیران کردیا

  • 5

    قطر ایئر ویز میں ملازمت کے مواقع، بھرتیاں شروع

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group