خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے دوران قبائلی اضلاع میں تعلیم کے فروغ کیلئے چھتیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ سات لاکھ سے زائد طلبا کو وظائف دئیے جائیں گے تاکہ سکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔ ان اضلاع کے سکولوں میں چار سو سائنس اور آئی ٹی لیبارٹریوں کے علاوہ پانچ سو کھیل کے میدان تعمیر کئے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے سکولوں میں فوری طور پر خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024