کالا دھن پاکستان سے برطانیہ کیسے منتقل ہوا؟ پھروہ پیسہ کس طرح سفید ہو کر واپس لاہور کیسے آیا؟ برطانوی اخبار نے گراف کے ذریعے ساری کہانی بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ، پیسہ کیسے لاہور سے برطانیہ گیا؟ منی لانڈرنگ کے بعد رقم واپس کیسے آئی؟ برطانوی اخبار نے گراف کے ذریعے کہانی بتا دی ہے۔
پہلے گراف میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سرکاری منصوبوں سے رقم چرانے کے بعد برطانیہ بھجوانے کیلئے لاہور میں ایک شخص شاہد رفیق کے حوالے کی گئی۔
برطانیہ میں موجود لوگ وہ کیش برمنگھم میں مقیم ایک برطانوی شہری آفتاب احمد کے حوالے کرتے ہیں تاکہ اسے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کو منتقل کر سکے۔
آفتاب محمود کالا دھن سفید کر کے جعلی انویسٹرز کے ناموں سے برطانوی کرنسی میں رقوم شہباز شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔ آخر میں لاہور میں برطانوی شہریوں کے رشتہ داروں کو وہ رقم ٹرانسفر کی جاتی ہے۔