مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے زلزلہ متاثرین کے فنڈز میں چوری سے متعلق برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی خبر پر اخبار، وزیراعظم عمران خان اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی کے صدر شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے خلاف خبر کو خود ساختہ اور گمراہ کن قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ خبر وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ایما پر چھاپی گئی۔
انہوں نے ٹوئٹ میں عمران خان کو یاد دلایا کہ ’ویسے، عمران خان صاحب آپ کو ابھی میری جانب سے کیے گئے 3 ہتک عزت کے دعوں کا جواب بھی دینا ہے‘