فرانس نے نئی قومی فوجی خلائی فورس کمان کے قیام کا اعلان کیا ہے جو ملک کی فضائیہ کا حصہ ہوگی۔
Bastille کے دن کی پریڈ سے ایک روز پہلے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے صدر Emmanuel Macron نے کہا کہ نئی کمان کے قیام سے فرانس کے مصنوعی سیاروں کا تحفظ مستحکم ہوگا۔نئی کمان ستمبر میں قائم کی جائیگی۔