پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے حصوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب جزوی چاند گرہن ہوگا۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جزوی چاند گرہن کے چاروں مرحلے دیکھے جاسکیں گے۔ابتدائی چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق منگل کی رات گیارہ بجکر چوالیس منٹ پر شروع ہوگا جبکہ جزوی چاندگرہن نصب شب کے بعد ایک بجکر دو منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن یورپ کے زیادہ تر حصوں، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، بحرالکاہل، بحراوقیانوس، بحرہند اور انٹارکٹیکا کے بھی زیادہ تر حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔