وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ شرمناک ہے لیٹروں نے صرف قوم کی دولت نہیں ہی لوٹی ،لیٹروں نے غیر ملکی امدادبھی چوری کی ۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شہبازشریف کے مبینہ کرپشن سکینڈل پرردعمل دیتے ہوئے جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شرمناک ہے لیٹروں نے صرف قوم کی دولت نہیں ہی لوٹی ،لیٹروں نے غیر ملکی امدادبھی چوری کی ۔ وا ضح رہے برطانیہ کی معروف ویب سائٹ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں دعوی کیا گیاہے کہ برطانیہ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ، شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے برطانیہ کی جانب سے صوبہ پنجاب کو زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دی گئی 500 ملین پانڈ کی رقم میں مبینہ خرد بر د کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعےلاکھوں پاونڈز برطانیہ بھجوائے گئے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024