پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری منصوبے پر مذاکرات میں اہم امور زیرغور آئے، بھارت سے آنے والے سکھوں کیلئے کرنسی کی مقدار، رجسٹریشن اور ویزوں کی معیاد پر بات چیت ہوئی۔ منصوبے کے افتتاح کی تقریب کیلئے تاریخ کے تعین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کرتاپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا دوسرا رانڈ واہگہ بارڈ پر ہوا، بارہ رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کی۔ بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری داخلہ ایس سی ایل داس آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ شریک ہوئے۔دونوں ممالک کے وفود میں راہداری منصوبے سے منسلک مختلف امور پربات چیت ہوئی، بھارت سے آنے والے سکھوں کی رجسٹریشن، ویزے کے طریقہ کار اور معیاد پر بات ہوئی۔ مذہبی رسومات کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے کرنسی کی مقدار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔راہداری کے افتتاح کی تقریب کیلئے تاریخ کے تعین کا معاملہ بھی زیر غور آیا، منصوبے کی تعمیر کیلئے پاکستان کی جانب سے سڑک کی تعمیر اوردریا راوی پر پل کا کام بھی کافی حد تک مکمل ہو گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024