رواں سال کا دوسرا چاند گرہن 16 جولائی کی رات ہوگا، پاکستان سمیت دنیا کے زیادہ تر حصے میں یہ دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگا،چاند گرہن منگل کی رات11بجکر44منٹ پر شروع ہوگا،چاند گرہن رات 2 بجکر32منٹ پرعروج پرہوگا، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ چاندگرہن بدھ کی صبح 5 بجکر18منٹ پراختتام پذیرہوگا،چاند گرہن بحرالکاہل،بحر ہند،بحرہ اقیانوس،بحرمنجمد سمیت یورپ،ایشیا،افریقہ،جنوبی امریکاکے کچھ علاقوں میں بھی دیکھاجاسکے گا۔واضح رہے کہ سال 2019 کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری کو ہو اتھا جسے پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024