جج کے اعترافی بیان سے یہ ثابت ہوگیا کہ پورا ٹبر سسلیئن مافیا ہے،فیاض چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت پنجاب کے ترجمان صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا بیان حلفی آنے کے بعد سیاسی منظر نامے پر تبدیلی آئی ہے آل شریف معصوم نہیں وہ میسنے ہیں مریم نواز نے قطری خط ، کلبری فونٹ اور جعلی بیان حلفی تک جعلسازی کی جج نے پہلے یہ معاملہ کیں نہ بتایا اس کا جواب جج صاحب خود ہی دیں گے جج کے اعترافی بیان سے یہ ثابت ہوگیا کہ پورا ٹبر سسلیئن مافیا اور گاڈ فادر ہے برائی کرنے والے گذشتہ دس ماہ سے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ ابا جی بیمار ہیں لاچار ہیں ہمارے ہاں خواتین ایک حد میں رہتی ہیں لیکن بیگم صفدر اعوان نے اپنے والد کو بچانے کیلئے ریاستی اداروں اور دھرتی ماں کو دائو پر لگایا ہے جج کے بیان حلفی کے بعد ثابت ہوگیا کہ مریم صفدر کس حد تک جا سکتی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدلیہ سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں نہ ہی میں عدالت کا ترجمان ہوں اس معاملے کا اعلیٰ عدلیہ نے نوٹس لے لیا ہے مدینہ منورہ میں مسلمان اپنے گناہ معاف کرانے جاتے ہیں لیکن ان لوگوں نے مدینہ جاکر بھی خریدوفروخت کی اور پریس کانفرنس میںمریم صفدر نے جج صاحب پر دبائو ڈالا بیگم صفدر اعوان کی ذہنیت کا اس سے پتہ چل جاتا ہے ان میں رتی برابر بھی ایمان ہو تو وہ گھر سے باہر نہ نکلیں جلسے جلسے نہ کھیلیں میرا مطالبہ ہے کہ ضمانت پر رہا مریم نواز اسی عدالت کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہیں ان کی ضمانت فوری منسوخ ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سیاسی رہزن لا رہے ہیں جو پارلیمنٹ کے ممبر نہیں حکومت نے آٹے کا ریٹ نہیں بڑہایا اس بارے میں سیاسی رہزن ہی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں آج کی تاجروں کی ہڑتال ہوئی ہے ان کے مسائل ہوں گے میری38 سالہ سیاسی زندگی میں پہلے بھی تاجر ہڑتالیں کرتے آئے ہیں۔