قربانی
حکومتیں بنتی ہیں‘ حکومتیں گرتی ہیں‘ لیکن آپ کے کاندھوں پر ایک عظیم ذمہ داری آجاتی ہے۔ آپ کو اس لئے بھی تکلیف پہنچ سکتی ہے کہ آپ غلط کام کی بجائے صحیح کیوں کررہے ہیں۔ آپ کو قربانی دینی ہوگی اور میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ بڑھیں اور قربانی دیں‘ خواہ آپ بلیک لسٹ ہو جائیں یا پریشانی اور تکلیف میں مبتلا کر دیئے جائیں۔ آپ کی انہی قربانیوں سے حالات بدلیں گے۔
(افسران حکومت سے خطاب‘ پشاور 14- اپریل 1948ئ)