احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین و دیگر کیخلاف17ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا کے بائیکاٹ کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی21جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈاکٹر عاصم نے اس موقع پر کہا کہ عمران کون سی تبدیلی لانا چاہ رہے ہیں، عمران خان کا چہرہ تو پتوں میں، بادلوں میں اور سمندر کی لہروں میں بھی نظر آرہا ہے، سیاستدانوں اور عوام کے قتل عام پر بہت افسوس ہے، کمپٹیشن کمیشن اور فرٹیلائزیشن مافیا کیخلاف دس ارب روپے کا جرمانہ بھی عائد کر چکا ہے، نیب کو اس طرح کے جعلی کیس بنانے سے گریز کرنا چاہیے ورنہ اس سے ملک کو نقصان پہنچے گا۔ خاص طور پر ایسے کیسوں سے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024