سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے،بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن کا منشور ہے،نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے ناکام ہونگے۔اگر شکست کا خوف نہیں تو بلاول بھٹو کا راستہ کیوں روکتے ہو۔نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کیا جاتا تو حالات یہ نہ ہوتے۔ جب کوئی دہشتگردی کا شکار ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔پیپلز پارٹی کے راستے میں رکاوٹیں نئی بات نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا منشور ترقی روشنی اور امن کا منشور ہے۔25 جولائی جیالوں کی فتح کا دن ہوگا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024