انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی،مستونگ دھماکے کے باعث مالاکنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا :بلاول بھٹو
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ مستونگ کے شہدا سے اظہار تعزیت کیا۔ہےانہوں نے کہاکہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا سلسلہ پھر سےسامنے آرہا ہے، افسوس کی بات ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا آج تک حل نہیں نکال سکے، دہشت گردی کے خلاف جتنا کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ انتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور مختلف مقامات پر روکا جارہا ہے، کارکنوں پر وفاداری تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات کا سامنا ہے اور آگے بھی کرتی رہی گی،ان تمام حالات کے باوجود الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی شہادت کے بعد اظہار یکجہتی کے طور پر جلسہ ملتوی کیا اور مستونگ میں دھماکے کے باعث مالاکنڈ میں جلسہ منسوخ کردیا ہے، اب مالاکنڈ جاؤں گا اور کارکنوں سےملاقات کروں گا۔