نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر نہ کر سکے
سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کےخلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر نہ کر سکے،6روز سے تیار اپیلیں ابھی تک دائر نہیں کی گئیں، عدالتی وقت ختم ہونے تک اپیلیں فائنل نہیں کی گئیں۔ہفتہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر نے گزشتہ روز بھی اپیلیں دائر نہ کیں،6روز سے تیار اپیلیں ابھی تک دائر نہیں کی گئیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پیر کو دائر کرنے کا امکان ہے، عدالتی وقت ختم ہونے تک اپیلیں فائنل نہیں کی گئیں، مریم نواز کے وکلاءوکالت نامے پر دستخط کےلئے اڈیالہ جیل میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد انہیں ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کیلئے 10روز کا وقت دیا گیا تھا لیکن ہفتہ کو عدالتی وقت ختم ہو گیاہے لیکن اپیلیں دائر نہیں ہو سکی ہیں جوکہ اب اتوار کی سرکاری تعطیل کے باعث پیر کے روز دائر کی جائیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عدالتی وقت ایک بجے تک ہوتاہے۔ خواجہ حارث نے نوازشریف کی اپیل مکمل طور پر تیار کر لی ہے۔