جاپان میں انگور کا گچھا 12لاکھ میں نیلام
ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان میں سرخ انگوروں کے ایک گچھے کو 1.1ملین ین (تقریباً 12لاکھ پاکستانی روپے ) میں نیلام کر دیا گیا ہے۔ جاپانی شہر کا نازاوا کی فروٹ مارکیٹ میں لائی جانے والی فصل کے پہلے سرخ انگوروں کے گچھے کی نیلامی میں کافی لوگوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔