پاکستان، یونان میں باہمی تجارت سے تعلقات مضبوط ہونگی: خالد عثمان
لاہور(کامرس رپورٹر )یونان ایتھنز میں تعینات پاکستانی سفیر خالد عثمان قیصر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کاروباری وفد کے سربراہ ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف کو یونان کے کامیاب دورہ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی سند پیش کی اورایف پی سی سی آئی کے پہلے اور کامیاب کاروباری وفد کو یونان کے دورے پر لانے پر چوہدری عرفان یوسف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن کے کاروباری وفد سے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کیلئے کاروبار کے نئے راستے کھولے گئے اور پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت اور تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہوں گئے۔اس دورہ سے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہونگے ۔تجارتی وفود کے تبادلوں سے پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گئی،دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہو گا ۔اس موقع پر چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یونان و پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سفیر پاکستان کی کاوشیں رنگ لے آئی ہے۔ پاکستان اور یونان کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے سفیر پاکستان کی انتھک محنت جہدوجہد کاوشیں رنگ لے آئی ۔ پاکستان میں یونان کے سرمایہ کاروں کیلئے صحت، مواصلات، بجلی کی پیداور،پبلیشنگ،صنعتی کیمیکلز،ٹیکنالوجی،لاجسٹکس اور انفرسٹکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔