دہشتگردوں کے حملوں سے خیبر پی کے کیعوام ڈرنے والے نہیں: قیصر بھٹی
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما قیصر ذوالفقار بھٹی نے پشاور خود کش دھماکے سمیت دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر کے پی کے کا انتخاب کیا ہے۔ مگر خیبر پختونخواہ کے زندہ دل لوگ اس قسم کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ہر ملک دشمن کے وار سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوتے ہیں۔