انتخابات میں ایم ایم اے بڑی قوت بن کر ابھرے گی: نور محمد شاکر دیگر
سرائے مغل(نامہ نگار)جمعیت العلمائے پاکستان کے مشتاق نورانی، نور محمد شاکر،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رائو اختر علی ،جمعیت اہلحدیث کے قاری تاج محمد شاکر،شیعہ علما کونسل کے آغاعبدالرزاق علوی نے خطبات جمعہ میں خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے تمام قوم کو متحد ہو جاتا چاہیے کیونکہ یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے۔ انتخاب میں نظریہ پاکستان کے حامی لوگ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بڑی قوت بن کر ابھریں گے۔حلقہ این اے 140 کے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی محمد رمضان نے کرتے کہا کہ نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے ہی ہم پاکستان کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔