نارنگ منڈی: پانی سپلائی کرنے والی سرکاری ٹربائن 4 روز ے خراب، شہری پریشان
نارنگ منڈی(نامہ نگار)نارنگ منڈی کے محلہ یونس پارک اورآدھے شہر کو صاف پانی سپلائی کرنے والی واحد سرکاری ٹربائن چار روز گزر جانے کے باوجود بھی تکنیکی خرابی کے باعث چالو نہ ہوسکی سینکڑوں متاثرہ شہریوں کا بلدیہ خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں کی معطلی کے بعد شہر میں صفائی کا نظام مکمل طور پر چوپٹ ہو گیا معمولی بارش سے شہر میں آب نکاس کا مسئلہ بھی سنگین صورت حال اختیار کر گیا گندگی بد بو اور تعفن سے عوام کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے۔ شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا