بڑھتی آباد کے قومی معیشت پر اثرات کے حوالے سے آگاہی واک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)عوام الناس میں بڑھتی آبادی اور قومی معیشت پر اس کے اثرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے ضلعی آفس محکمہ بہبودِ آبادی، شیخوپورہ نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر ایک واک کا انعقاد کیا جس کی قیادت اے ڈی سی(جی) واصف بشیر کھوکھر نے کی۔ واک میں ضلعی آفیسر بہبود آبادی، محبوب عالم ڈوگر، ڈی ڈی او (پاپولیشن) عاصم نواز چیمہ، تحصیل آفیسرز تبسم شکور، ارشد محمود،سلیم سلطان، اختر رسول جنجوعہ، ڈی او (انفارمیشن) عتیق احمد ، محکمہ بہبودِ آبادی شیخوپورہ کے ملازمین، این جی اوز، سماجی و سوشل ورکرزنے شرکت کی۔