ایک سزا یافتہ شخص کی گرفتاری میں کیا برائی ہے‘ پرویزالہٰی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کرپشن میں سزا یافتہ ایک شخص کو پاکستان واپسی پر پکڑا جا رہا ہے تو اس میں کیا برائی ہے، دونوں بھائی نوازشریف اور شہبازشریف بتا دیں کہ انہوں نے 15 سال میں عام و غریب آدمی یا آئندہ نسلوں کیلئے کیا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے گجرات میں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال نہیں ہونی چاہئے جیسی بنا دی گئی ہے، پولیس کے پاس بڑا نارمل طریقہ ہے کہ پہلے احتجاج کرنے والوں کو منع کرے اگر باز نہ آئیں تو پھر گرفتار کرے، چیف جسٹس پاکستان نے صاف پانی کمپنی میں اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کر دی ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پڑھ لیں، مکینیکل تندور میں 3 ارب روپے کا فراڈ ہے، پیلی ٹیکسی کو نیلا کیا، آشیانہ سکیم کا فراڈ سامنے ہے،
پرویزالہیٰ