قوم محرومیوں کا حساب لینے کیلئے 25جولائی کی منتظر ہے: میاں ایوب
لاہور( خبر نگار ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پور ی قوم ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب اور ا پنے محرومیوںکا انتقام لینے کیلئے25جولائی کے دن کا شدت سے انتظار کر رہی ہے (ن) لیگ والوں کو اس بار دوبارہ کسی صور ت ملک کا مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ شہباز شریف سمیت درباری وزراء لوٹ مار کی کمائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ان کے بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں،قوم ا لیکشن میں کرپشن کا حساب لے گی۔